• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشنا شاہ کی شادی کی تصویریں وائرل کرنے والے کون لوگ ہیں؟

بشکریہ انسٹاگرام
بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز اندسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ ایک بلاگر پر اس وقت برس پڑیں جب وہ ان کی شادی میں بن بلایا فوٹوگرافر اپنے ساتھ لے آیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوریز کا سلسلہ شیئر کرتے ہوئے اشنا شاہ نے لکھا کہ میں انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم ’مووی شووی‘ کے ’اے بی لکھانی‘ کو گزشتہ چند برسوں سے جانتی ہوں اور وہ اسی دفتر میں ہوتا تھا جہاں سے میں نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ڈیزائن کروایا، اس لئے مجھے انہیں اخلاقاً دعوت دینی پڑی، لیکن ان کے دعوت نامہ پر واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ اپنے ساتھ کسی اور کو نہ لائیں۔

انہیں دیگر مہمانوں کی طرح یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ شادی کی تقریب سے نجی تصاویر خاص طور سے بارات، نکاح، رسموں اور رخصتی کی کوئی بھی تصویر نہ تو لی جائے گی اور نہ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے گی۔

لیکن اے بی لکھانی نہ صرف خود آئے بلکہ اپنے ساتھ 3 اور مہمانوں کو بھی لے آئے جن میں ان کی اہلیہ، فوٹوگرافر اور ڈرون آپریٹر شامل تھے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ شادی کی تقریب میں نکاح کے وقت صرف قریبی رشتہ داروں کو ہی اجازت تھی کہ وہ نکاح کے مقام پر موجود رہیں، لیکن انہوں نے وہاں بھی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا اور اپنے فوٹو گرافر اور ڈرون آپریٹر کو جھوٹ بول کر لے آئے۔

انہوں نے لکھا کہ بلاگر نے نہ صرف دعوت نامے پر درج کردہ شرائط کی خلاف ورزی کی بلکہ اس خاص موقع پر سر پر گھومتے ان کے ڈرون نے مجھے اس قدر عاجز کردیا کہ تنگ آکر مجھے رونے پر مجبور کردیا گیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے سوال کیا کہ کیا کوئی دلہن اپنے نکاح کے خاص موقع پر ایسے رویے کی مستحق ہے؟ چاہے میں دلہن کے روپ میں انڈین یا منگولین لگ رہی تھی۔ مجھے بہت افسوس ہوا کہ یہ انسان اس حد تک گرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے فوٹوگرافر سعد انصاری اور بلاگر اے بی لکھانی کو ان فالو کرنے کی درخواست کردی۔

دوسری جانب انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم مووی شووی نے اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے اظہار برہمی کے بعد معذرت کرتے ہوئے بلاگر اے بی لاکھانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔










تاہم یہ معاملہ اس وقت ٹھنڈا ہوا جب اشنا شاہ کے شوہر اور معروف گالفر درمیان میں آئے اور اداکارہ سے معاملے کو رفع دفع کرنے کی درخواست کی۔

بعدازاں اداکارہ اشنا شاہ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے معاملہ یہیں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سابقہ تمام اسٹوریز کو ڈیلیٹ کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید