سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف 8 سال سے مسلسل خسارے کا بجٹ دے رہے ہیں، کسی شعبے کی حالت بدلی ہےاورنہ ہی بدلے گی، اورنج ٹرین سب کو لے ڈوبے گی ۔
مسلم لیگ ق کےسینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں کا بجٹ اورنج لائن ٹرین کھا جائے گی، 31ارب روپے حکومت نے سود لےکر خرچ کردیئے، پچھلے سال کا 50 فیصد بجٹ استعمال ہی نہیں ہوا، غریب آدمی کی حالت بدلی ہے،نہ ہی بدلے گی،بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات غلط ہیں، ان کے منصوبوں کو فیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،تانبے اور سونے کی نہریں کہاں گئیں ؟
پرویز الٰہی نےافغان فورسز کی فائرنگ کی مذمت بھی کی،ان کاکہناتھاکہ 17 جون کو عوامی تحریک کے دھرنے میں تمام جماعتیں شریک ہوں گی۔