پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مختصر فیصلےجاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کیا جاتا ہے۔
مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، اسپیکر 7 مارچ تک اپنے کمنٹس جمع کرائیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین ہائی کورٹس نے ضمنی الیکشن شیڈول کو معطل کیا، دیگر سیاسی پارٹیوں نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
عدالت نے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔