• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی مختلف درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں داخل ہو کر عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پلان کے مطابق ہنگامہ آرائی کی تاکہ ملزم عمران خان کو عدالت پیشی سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو 4 کیسز میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہونے والے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان قافلے کے ہمراہ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔

فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کو سیکیورٹی اہلکار روکنے میں ناکام رہے تھے۔

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 21 رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ بھی درج  کیا گیا ہے۔

مقدمے میں پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید