لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ نے خط میں کہا کہ متنازع کارڈز اور بینرز پر مذہبی جماعتوں کے اعتراضات ہیں۔
خط میں مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں این او سی نہیں دیا جا سکتا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ بھی 8 مارچ کو عورت مارچ کے خلاف پروگرام کا اعلان کر چکی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ الحمرا ہال، مال روڈ، ایوان اقبال، ایجرٹن روڈ پر عورت مارچ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خط میں کہا گیا کہ لاہور پریس کلب سے فیصل چوک اور ناصر باغ کے قریب عورت مارچ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔