• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تخریب کاروں کی جانب سے بنوں میں واقع بکا خیل گیٹ کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بکاخیل گیٹ کے قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

دھماکے سے وہاں موجود ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید