• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور صدر کا قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف اعلوی نے نامور اداکار محمد قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قوی خان نے فلم، ٹی وی،اسٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا، تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز قوی خان کی صلاحیتوں کا ریاستی اعتراف ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں میں تین اور اندھیرا اجالا میں ان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوی خان کی وفات پاکستان کے فن کے شعبے کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

صدر عارف اعلوی نے مرحوم لیجنڈری اداکار قوی خان کی خدمات کو سرہاتے ہوئے انہیں مایا ناز  اداکار قرار دیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔

انہوں نے لواحقین سمیت فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


قومی خبریں سے مزید