چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے تین ارکان اسمبلی نے پریس کانفرنس کردی۔
ظہور بلیدی نے کہا کہ عمران خان غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پھر اداروں کے خلاف بات کی ہے، جو زبان استعمال کی جارہی ہے آئین پاکستان اس کی اجازت نہیں دیتا۔
ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عمران خان کے خلاف کارروائی ہو، اسے گرفتار کیا جائے۔
پریس کانفرنس میں ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمد حسنی اور خلیل جارج کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بابر یوسف زئی بھی موجود تھے۔