گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خط کا جواب دے دیا۔
غلام علی نے خط کے جواب میں ای سی پی حکام کو 7 یا 8 مارچ کو الیکشن کی تاریخ دینے کے معاملے پر مشاورت کے لیے بلایا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ای سی پی کے خط کا جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔