عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن ماسٹر ہے، اس کا کوئی بھروسہ نہیں۔
پشاور میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن نہیں ہوسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیت گیا تو ٹھیک، ہار گئے تو دھاندلی کا شور مچائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حالات خراب ہیں، امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، مہنگائی عروج پر ہے اور ان کو صرف الیکشن کی پڑی ہے۔