• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں میری پیش گوئیاں ٹھیک ہورہی ہیں، مریم نفیس

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ادکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 میں میری تمام پیش گوئیاں ٹھیک ہورہی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’ہارنا منع ہے‘‘ میں اداکارہ مریم نفیس، ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ اور سابق کرکٹر عبدالرزاق نے شرکت کی۔

مریم نفیس نے کہا کہ میں دونوں ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کو پلے آف میں نہیں دیکھ رہی۔

پروگرام میں شریک ٹیسٹ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور کوئٹہ جس طرح کھیل رہے ہیں آگے جانا مشکل ہے۔

گپٹل نے پھنسا ہوا میچ نکالا، یاسر شاہ

کرکٹر یاسر شاہ کا کہنا تھا گپٹل نے بہت اچھا کھیلا اور پھنسا ہوا میچ نکالا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگز کے کپتان عماد وسیم کو اپنے اوور پورے کرنے چاہیے تھے۔

کراچی نے بہت آستہ کھیلا، عبدالرزاق

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ کراچی نے بہت آہستہ کھیلا، جس طرح عامر یامین کھیلے انہیں ایسا کھیلنا چاہیے تھا۔

عبد الزراق کا کہنا تھا کہ جیسا میچ ہوا یہ 15 اوور میں ختم ہو سکتا تھا۔

ان کا ایونٹ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید