تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر بنائے گئے 76 کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان کیسز میں دہشتگردی، توہین مذہب اور بغاوت کے کیسز شامل ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر بغاوت کے مقدمے میں نہ افسر کا نام ہے نہ ہی ادارے کی شناخت۔
سابق وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہی ہوتا ہے جب کسی قوم پر ذہانت اور اخلاقیات سے عاری مجرموں کا گروہ مسلط کردیا جاتا ہے۔