• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں ہولی کی تقریب پر حملہ قابل مذمت ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہندو طلبا کی ہولی کی تقریب پر حملہ قابل مذمت ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا حملہ افسوسناک اور اُن کی شدت پسندانہ تربیت کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان صرف مسلمانوں کا ہے اور یہاں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق نہیں؟

مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ پھر کہتے ہیں دنیا ہمیں شدت پسند کیوں کہتی ہے۔ 

دریں اثنا پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق کل مقررہ جگہ سے ہٹ کر ہولی منانے پر جھگڑا ہوا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید