خیبر پختونخوا میں انتخابات کب کروائے جائیں؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مشاورت کےلیے گورنر غلام علی کو خط لکھ دیا۔
خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کےلیے ای سی پی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ای سی پی نے خط میں بتایا کہ گورنر خیبر پختونخوا سے صوبے میں الیکشن کمیشن سے متعلق مشاورت کےلیے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔
خط کے متن کے مطابق کمیٹی میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاء شامل ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی خواہش ہے کہ گورنر الیکشن کمیشن آئیں، اُن کا آنا ہمارے لیے باعث عزت ہوگا۔
خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور گورنرخیبر پختونخوا کے درمیان براہ راست بامقصد مشاورت ہوگی۔