تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے متعلق درخواست پر اعتراض عائد کر دیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کیے ہیں۔
رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلا اعتراض یہ اٹھایا ہے کہ عمران خان کی درخواست واضح نہیں ہے۔
دوسرا اعتراض یہ ہے کہ ملک بھر کی ویڈیو لنک کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے؟
رجسٹرار آفس نے تیسرا اعتراض یہ لگایا ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کے بغیر کیسے ویڈیو لنک کی درخواست قابل سماعت ہے؟
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سیکیورٹی تھریٹس ہیں، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے سخت سیکیورٹی دی جائے، تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر ذاتی حیثیت میں پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی متاثر ہوتی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ پولیس کو عدالت میں پیشیوں کے دوران مکمل سیکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے، موٹروے اور ہائی وے پر بھی سیکیورٹی فراہمی کے احکامات دیے جائیں۔