• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ؛ رکشہ دلانے کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا


سیالکوٹ میں بے روزگار نوجوان کو رکشہ دلانے کا جھانسہ دے کر اس کا گردہ نکال لیا گیا، متاثرہ نوجوان شکایت لے کر گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کے پاس پہنچ گیا۔

ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان بھی سیالکوٹ کے رہائشی ہیں جو گردہ فروشوں کیلئے سہولت کاری کا کام کرتے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی فضل عباس بے روزگار تھا، ملزمان افضل اور فضل کریم نے اسے روزگار کے حصول کیلئے رکشہ خرید کر دینے کا جھانسہ دیا اور اپنے ساتھ راولپنڈی لے گئے۔

ملزمان نے راولپنڈی میں فضل عباس کو نشہ آور مشروب پلا کر بےہوش کیا اور گردہ نکال لیا، ہوش آنے پر فضل عباس کو گردہ نکالے جانے کا علم ہوا۔

ایف آئی اے کے مطابق گردہ فروش گروہ میں شامل مزید چار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید