• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اسکول میں لنچ بریک کے دوران طالبہ نے 45 آئرن کی گولیاں کھالیں

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں 8 ویں جماعت کی طالبہ نے آئرن کی 45 گولیاں کھالیں جس سے اس کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری اسکول میں طالبہ کے درمیان ہمت کا کام کرنے سے متعلق ایک کھیل کھیلا گیا جس کے دوران طالبہ نے ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں رکھی آئرن کی گولیاں کھالیں۔

رپورٹس کے مطابق لنچ بریک کے دوران 6 طلبا ہیڈماسٹر کے کمرے میں گھسے اور وہاں موجود گولیوں کا پیکٹ دیکھ کر انہوں نے ایک دوسرے کو زیادہ دوائیں کھانے کا چیلنج کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس کھیل میں 2 لڑکے بھی شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی طالبہ نے سب سے زیادہ 45 گولیاں کھائی تھیں جبکہ دیگر طلبہ کو چکر آنے کی شکایت کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طبیعت بگڑنے پر چاروں لڑکیوں کو دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ دوا کھانے والی طالبہ کو چنئی کے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی چل بسی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد محکمہ تعلیم نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور 8 اساتذہ کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید