• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب شیخ کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شعیب شیخ کو 3 روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ سیشن جج پرویز قادر کا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری اپیل کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کے ساتھ ٹرائل کورٹ نے شعیب شیخ کو مجرم قرار دیا تھا۔

وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ کو پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران بار بار بولنے پر عدالت نے روک دیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے 2 ججز کے سامنے سیشن جج نے رشوت لینے کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ نے کہا کہ انکوائری 2018 میں ہوئی، 5 سال بعد کیس کا خیال آیا ہے؟

لطیف کھوسہ نے کہا کہ زبانی کلامی اعترافی بیان نہیں مانا جاسکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید