• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہولی کے دوران مسلمان اور غیرملکی خواتین سے بدتمیزی


بھارت میں ہولی کے تہوار پر کئی انتہا پسندوں نے ہلڑ بازی کی اور اس دوران انہوں نے خواتین کو بھی نہ بخشا اور بدتمیزی کرتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے۔

بھارت میں عبایا پہنی مسلمان خواتین پر رنگ اور دیگر چیزیں پھینکی گئیں جبکہ غیر ملکی بلاگر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق منع کرنے کے باوجود انتہا پسند غیر مناسب طریقے سے رنگ لگانے کے بہانے بلاگرکو چھوتے رہے۔

اس دوران غیر ملکی خاتون بلاگر کا شوہر بھی انتہا پسندوں پر برس پڑا اور اس نےہجوم کو رنگ لگانے سے منع کیا لیکن لوگ نہ مانے

بھارت میں انتہا پسندوں کی ان حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد اور ملک کی جگ ہنسائی پرخود بھارتی شہری بھی تنقید کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید