پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طریقہ علاج روٹاپرو ٹیکنالوجی متعارف کرا دیا گیا۔
اس جدید طریقہ علاج کے ذریعے 60 سال کے مریض کے دل کا کامیاب آپریشن بھی کرلیا گیا۔
شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روٹا پرو ٹیکنالوجی سنگل آپریٹر اسمارٹ ڈیوائس ہے جو دل کی شریانوں سے کیلشیم ہٹانے میں مدد دیتی ہے۔
ڈاکٹر عابد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے دل کی بند شریانوں کا علاج ممکن ہے جو پہلے نہ تھا۔
ڈاکٹر عابد اللّٰہ کے مطابق جدید طریقے سے کم پیچیدگی اور زیادہ کامیابی کے ساتھ انجیوپلاسٹی ممکن ہوگی۔