الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ بتادی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب کے تمام ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی فہرست جاری کردی، ریٹرننگ افسران کے دفاتر، فون نمبرز اور پنجاب میں قائم فیسلیٹیشن سینٹرز کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ریٹرننگ افسران کا اجلاس ہوا، جس میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ اور اسکروٹنی کے عمل کا شیڈول جاری کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 13 اور 14 مارچ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے، 22 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گی۔
5 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کیے جائیں گے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے۔