• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ: وزیراعظم شہباز شریف، صدر عارف علوی سے متعلق ریکارڈ اپ لوڈ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ معاملے میں موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے متعلق ریکارڈ بھی اپ لوڈ کردیا۔

حکومتی دستاویز کے مطابق جولائی 2009ء میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔

صدر عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے 8 لاکھ روپے مالیت کا ہار اور 51 لاکھ روپے مالیت کا بریسلٹ توشہ خانہ میں جمع کروایا۔

دستاویز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو 6 لاکھ روپے مالیت کی کلاشنکوف اے کے 47 تحفے میں ملی جو انہوں نے قانون کے مطابق رقم ادا کر کے اپنے پاس رکھ لی۔

توشہ خانہ کے ریکارڈ کے مطابق دسمبر 2018 میں صدر عارف علوی کو پونے 2 کروڑ کی گھڑی، قرآن پاک و دیگر تحائف ملے۔ انہوں نے قرآن پاک اپنے پاس رکھ لیا جبکہ دیگر تحائف جمع کروادیے۔

قومی خبریں سے مزید