• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے انتخابی دستاویز کی تصدیق کیلئے امیدوار کی موجودگی لازمی قرار دیدی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی دستاویزات کی تصدیق کےلیے امیدوار کی موجودگی لازمی قرار دے دی ہے۔

عدالت عظمیٰ اسلام آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں انتخابی عذر داریوں کی دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور انتخابی امیدواروں کی دستاویزات کی تصدیق کی درخواستیں نمٹادیں۔

عدالت عظمیٰ نے اوتھ کمشنر کی تصدیق سے متلق ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ انتخابی عذرداری دستاویزات کی تصدیق کےلیے اوتھ کمشنر سے متعارف امیدوار کا ہونا لازم ہے۔

عدالت عظمیٰ کے مطابق امیدواروں کی انتخابی دستاویزات کی تصدیق اوتھ کمشنر دو صورتوں میں کرسکتا ہے، پہلی صورت میں اوتھ کمشنر براہ راست درخواست گزار کو جانتا ہو۔

براہ راست نہ جاننے پر اوتھ کمشنر کے متعارف شخص کا درخواست گزار کے ہمراہ ہونا لازم ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ درخواست گزار خود پیش ہونے کے بجائے شناختی کارڈ سے بھی اپنی شناخت ظاہر کرسکتا ہے۔

اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کا اوتھ کمشنر سے متعارف ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار براہ راست متعارف نہ ہو تو امیدوار کا پیش ہوکر پہچان کرنا لازم ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید