• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن پنجاب کی فرخ حبیب کیخلاف 3 انکوائریوں کی تصدیق

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر  رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کے خلاف 3 انکوائریاں چلنے کی تصدیق کی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف 3 انکوائریاں جاری ہیں جبکہ سابق ایم این اے رضا نصر اللّٰہ گھمن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق فرخ حبیب پر محکمہ پارک اینڈ ہارٹیکلچر میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فرخ حبیب نے پی ایچ اے میں من پسند افراد کو ٹھیکے کی مد میں خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب 2 انکوائریوں میں پیش نہ ہوئے، فرخ حبیب کو آج بھی طلب کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق فرخ حبیب کو 11 مارچ کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر پیش نہ ہوئے۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ بھی کہا کہ فرخ حبیب اور رضا نصراللّٰہ کو کل 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فرخ حبیب پر محکمہ ریلوے کی اراضی پر پیٹرول پمپ بنانے کا الزام ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق فرخ حبیب اور رضا نصراللّٰہ نے ستیانہ روڈ پر 2 رویہ سڑک کی تعمیر میں بھی مبینہ گھپلے کیے۔

قومی خبریں سے مزید