• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گاؤ رکشک کے نام پر مسلمانوں کے جان و مال کو خطرہ

بھارت میں گاؤ رکشک کے نام پر مسلمانوں کی جان و مال خطرے میں ہے۔ 

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے راج میں مسلمانوں سے بدترین جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ریاست ہریانا میں ہندو انتہاپسندوں نے پولیس کی سرپرستی میں گاؤ رکشک بریگیڈ بنالی ہے۔ گاؤ رکشک بریگیڈ مسلمانوں کے جان و مال کو نشانہ بنانے کیلیے بنائی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی راج میں گاؤ رکشک بریگیڈ کے اب تک 82 حملوں میں 43  مسلمان شہید کیے جا چکے ہیں۔ 

ڈی ایس پی ستیش کمار کے مطابق پولیس گاؤ رکشکوں کے خلاف کارروائی کے بجائے اُن کا ساتھ دیتی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پولیس گائے ذبح کے الزام میں گرفتار مسلمانوں کو رکشک جتھوں کے حوالے کر دیتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں بھی دو سو گاؤ رکشک بریگیڈ سرگرم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید