• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق غنی کا الیکشن کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے صوبے میں الیکشن کی تاریخ کےلیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

پشاور سے جاری ویڈیو بیان میں مشتاق غنی نے کہا کہ گورنر غلام علی نے کل الیکشن کی تاریخ نہ دی تو بحیثیت اسپیکر سپریم کورٹ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں گورنر خیبر پختونخوا کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی رٹ دائر کروں گا۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ گورنر الیکشن تاریخ دینے میں کافی عرصے سے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کو مشورہ ہے کل الیکشن کی تاریخ دیں خود کو ان کیسوں میں نہ پھنسائیں۔

قومی خبریں سے مزید