• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان نے توشہ خانہ تحائف سے 18 کروڑ 70 لاکھ کا فائدہ اٹھایا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توشہ خانہ کے تحائف سے 18 کروڑ 70 لاکھ کا فائدہ اٹھایا۔

شاہد خاقان عباسی نے توشہ خانہ سے 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے تحفے صرف 4 کروڑ 65 لاکھ روپے ادا کرکے حاصل کیے۔

توشہ خانہ کے ریکارڈ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے 2017 میں 50 تحائف اپنے پاس رکھے، جن میں اُن کی بیوی اور 3 بیٹوں کو ملنے والے تحفے بھی شامل ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے ان تحائف کی قیمت کا صرف 20 فیصد ادا کیا۔

وفاقی کابینہ کے جاری کردہ توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نے اس طرح توشہ خانہ کے تحائف سے 18 کروڑ 70 لاکھ کا فائدہ اٹھایا۔

شاہد خاقان نے اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں ردعمل دیا اور کہا کہ توشہ خانہ حکومت پاکستان کی ملکیت نہیں، تحفے کرسی کو نہیں، کرسی پر بیٹھے شخص کو دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے گھڑی بیچی پھر توشہ خانہ کو رقم ادا کی، آپ پہلے گھڑی بیچ دیں اور پھر توشہ خانہ سے حاصل کریں یہ غلط ہے۔

قومی خبریں سے مزید