• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاس اینجلس میں آسکرز کے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے میلے میں بھارت نے میدان مار لیا، بہترین گانے اور بہترین دستاویزی مختصر فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس سال پہلی بار بھارت کو دو آسکر ایوارڈز ملے جس کے بعد بھارت میں جشن کا سماں بندھ گیا لیکن اسی دوران اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ اور قریبی دوست شان موتاتھل آسکر ایوارڈز جیتنے والوں پر طنز کرتے ہوئے نظر آئے۔

شان موتاتھل نے بھارتی فلم ’RRR‘ کے مشہور گانے ’ناٹو ناٹو‘ کے لیے آسکر ایوارڈ کی تاریخی جیت کے بارے میں کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’یہ بہت مضحکہ خیز ہے، مجھے لگا تھا کہ ہم صرف بھارت میں ہی ایوارڈ خرید سکتے ہیں لیکن اب تو ہم آسکر بھی خرید سکتے ہیں‘۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’پیسے سے ہم کیا کچھ حاصل نہیں کر سکتے، جب ہمارے پاس پیسہ ہو تو ہم آسکر بھی خرید سکتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ رواں سال آسکر ایوارڈز کے لیے جیکولین فرنینڈس کی فلم ’ٹیل اٹ لائک اے وومن‘ کا گانا ’اپلوز‘ بھی’بیسٹ اوریجنل سونگ‘ کی کیٹیگری میں نامزد تھا۔

اکثر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا شان موتاتھل پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’حسد اپنے عروج پر ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید