• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

معروف برطانوی گلوکارہ اور گلوبل پاپ اسٹار دعا لیپا نے برطانوی اداکار کالم ٹرنر سے منگنی کرلی۔

انہوں نے یہ خوشخبری معروف فیشن میگزین برٹش ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں شیئر کی، جس میں انہوں نے منگنی کو انتہائی پُرجوش مرحلہ قرار دیا۔

دعا لیپا نے انکشاف کیا کہ کالم ٹرنر نے انگوٹھی ڈیزائن کرواتے وقت ان کی قریبی سہیلیوں اور بہن سے مشورہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی انگوٹھی کی دیوانی ہوں، یہ بالکل میری شخصیت کے مطابق ہے، یہ جان کر بہت اچھا لگتا ہے کہ جس شخص کے ساتھ آپ پوری زندگی گزارنے جا رہے ہیں، وہ آپ کو بخوبی سمجھتا ہے۔

گلوکارہ نے واضح کیا کہ وہ فوری شادی کی خواہاں نہیں، کیونکہ فی الحال وہ اپنے میوزک ٹور میں مصروف ہیں جبکہ کالم ٹرنر اپنی شوٹنگ میں مشغول ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی شادی کے بارے میں خاص نہیں سوچا تھا، نہ ہی یہ خواب دیکھا تھا کہ میں کیسی دلہن بنوں گی، لیکن اب اچانک خیال آتا ہے کہ میں شادی پر کیا پہنوں گی؟

دعا لیپا نے منگنی کو ایک خوبصورت فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ہم عمر بھر ایک ساتھ رہیں گے، ایک دوسرے کے بہترین دوست بن کر زندگی گزاریں گے، یہ واقعی ایک خاص جذبہ ہے۔

واضح رہے کہ کالم ٹرنر ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں، جنہوں نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، دونوں کی ملاقات جنوری 2024ء میں لندن کے معروف ریستوران میں ہوئی، جہاں دعا لیپا اپنے والد کے ساتھ موجود تھیں جبکہ ٹرنر اپنے دوست کے ہمراہ تھے، ان کا تعارف ریستوران کی شریک بانی روتھ راجرز نے کروایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید