• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور کوئلہ سستا ہوگیا

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی، عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور کوئلے کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی۔

عالمی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 6 اعشاریہ 39 فیصد کمی سے فی بیرل 66 اعشاریہ 77 ڈالر پر آگئی۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6 فیصد کمی سے فی بیرل 72 اعشاریہ 80 ڈالر پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں ساڑھے 6 فیصد جبکہ کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کوئلے کی قیمت اس وقت فی ٹن 137 ڈالر ہے، یوکرین، روس جنگ کے بعد یہی قیمت 450 ڈالر فی ٹن اوپر جاچکی ہے۔

کوئلہ سستا ہونے سے پاکستان میں بجلی بنانے اور سیمنٹ ساز اداروں کو فائدہ ہوگا۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں گیس اور تیل کی قیمتیں کم رہیں تو پاکستان کو مستقبل میں تیل اور گیس کی خریداری پر ریلیف مل سکے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید