• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا: اسٹیٹ بینک

— فائل فوو
— فائل فوو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 29 کروڑ ڈالر تھا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81.2 کروڑ ڈالر رہا۔ مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔

نومبر میں درآمدات اکتوبر سے 12 فیصد کم ہو کر 4.72 ارب ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر کا درآمدی بل 5.38 کروڑ ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کا تجارتی خسارہ 11 فیصد کم ہو کر 2.59 ارب ڈالر رہا۔ 

بینک دولت پاکستان کے مطابق  مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کا تجارتی خسارہ 12 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 9.79 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید