افغانستان کےلیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیان پر دفتر خارجہ نے ردعمل دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو زلمے خلیل زاد کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بطور پُرعزم قوم موجودہ مشکل صورت حال سے مضبوطی سے نکلیں گے۔
اس سے قبل ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ یہ سنجیدہ، جرات مندانہ سوچ اور حکمت عملی کا وقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا، قتل کرنا غلط راستہ ہے۔
زلمے خلیل زاد نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو گا۔
انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ خرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، جو پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ کیا کرنا چاہیے۔