• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنز اتنے کرلیے تھے کہ جیت کا یقین تھا، رائلی روسو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان سلطانز کے رائلی روسو کا کہنا ہے کہ قلندرز کے خلاف اتنے رنز کرلیے تھے کہ ہمیں جیت کا یقین تھا۔

لاہور میں کھیلے گئے کوالیفائر میں حاصل فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رائلی روسو نے کہا کہ احسان اللّٰہ میں میچورٹی آرہی ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

رائلی روسو کا کہنا تھا کہ عباس آفریدی ٹاپ وکٹ ٹیکر ہے، دو ٹاپ وکٹ ٹیکر بالرز کا ٹیم میں ہونا اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیملی کی طرح رہتے ہیں اس لیے پرفارمنس میں تسلسل ہے۔

رائلی روسو نے مزید کہا کہ حارث رؤف شاندار بولر ہے، سامنا کرنے میں اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید