• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز: ایتھلیٹکس مقابلوں میں تین پاکستانی ایکشن میں

ارشد ندیم - فوٹو: اسکرین گریب
ارشد ندیم - فوٹو: اسکرین گریب

ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں آج تین پاکستانی ایکشن میں ہیں۔ 

ناگویا میں جاری ایونٹ کے جیولین تھرو میں ارشد ندیم اور یاسر علی جبکہ لانگ جمپ میں انصر عباس حصہ لے رہے ہیں۔

جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو بھی کردی جو 76.69 میٹر رہی جبکہ دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔

تاہم ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں کم بیک کیا اور نیزے کو 80.29 میٹر دور پھینک دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی تھروور چوتھے نمبر پر آگئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید