• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی لڑاکا طیارے نے امریکی ڈرون پر ایندھن کیسے گرایا؟ ویڈیو جاری

امریکی ڈرون کے کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کے لڑاکا طیارے سے ایندھن کا اخراج ہو رہا ہے۔
امریکی ڈرون کے کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کے لڑاکا طیارے سے ایندھن کا اخراج ہو رہا ہے۔

امریکا نے الزام لگایا تھا کہ روس کے لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود میں امریکی ڈرون پر ایندھن گرایا، اب امریکا نے اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

امریکی یورپی کمانڈ نے ٹوئٹر پر ویڈیو کا لنک اور تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کا لڑاکا طیارہ ڈرون پر ایندھن پھینکتا ہوا جا رہا ہے۔


یہ واقعہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا، امریکا کا ایم کیو 9 ریپر ڈرون معمول کی پرواز پر تھا جب روس کے دو لڑاکا طیاروں نے اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

امریکی فوج کا کہنا تھا کہ ایندھن گرانے کے بعد روسی طیارہ ہمارے ڈرون سے ٹکرایا جس سے ڈرون تباہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید