• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صبح سوا 9 بجے ہیلی کاپٹر کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا تھا۔

بھارتی فوج کی 5 سرچ ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کیا گیا، منڈالا کے قریب گاؤں بنگلاجاپ سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔

حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک عدالتی انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔

ہیلی کاپٹر نے صبح 9 بجے گاؤں سانج سے پرواز کی تھی اور اسے آسام کے علاقے میساماری جانا تھا۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر منڈالا میں تباہ ہوا ہے۔

اسپیشل انوسٹی گیشن سیل کے ایس پی روہیت راجبیر سنگھ کے مطابق گاؤں والوں نے ساڑھے 12 بجے ہیلی کاپٹر کو دیرنگ کے علاقے میں زمین پر دیکھا جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں کوئی فون سگنلز نہیں ہیں اور شدید دھند ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ صرف 5 میٹر ہے۔

ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر رینک کے پائلٹ ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے جو ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید