• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کیلئے رینا رائے کی خوبصورتی سے متاثر نہیں ہوا تھا، محسن خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹر اور اداکار محسن خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کےلیے بھارتی اداکارہ رینا رائے کی خوبصورتی سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے 1983 میں خوبرو اداکارہ رینا رائے سے شادی کی تھی۔

دونوں کی شادی 1990 کے عشرے میں اختتام پذیر ہوئی۔ محسن نے بیٹی کی کفالت حاصل کی لیکن جب محسن خان نے دوسری شادی کی تو بیٹی کی کفالت ان کے پاس سے چلی گئی۔

نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں نے ایک انسان سے شادی کی تھی، میں نے یہ نہیں دیکھا تھا کہ وہ کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں، حتیٰ کہ میں انگلینڈ کھیلنے کے لیے گیا لیکن رہنا پاکستان میں ہی چاہتا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں بتایا کہ میں نے شادی سے قبل ان کی کوئی فلم نہیں دیکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی فلمیں نہیں دیکھتے، البتہ امیتابھ بچن کی فلم کا اگر کوئی سین ٹیلی ویژن پر چل رہا ہو تو ممکن ہے کہ دیکھ لیتا ہوں۔

رینا سے متعلق بات کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ میں کبھی ان کی خوبصورتی سے متاثر نہیں ہوا، مجھے ایک اچھا انسان پسند آیا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید