• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینا رائے نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی کیوں کی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی 70 اور 80 کی دہائی کی معروف اداکارہ رینا رائے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رینا رائے نے 1983 میں پاکستانی کرکٹر محسن خان سے شادی کی اور پاکستان منتقل ہوگئی تھیں اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے۔

تاہم ان دونوں کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 1990 میں طلاق کے بعد رینا رائے بھارت واپس چلی گئیں۔ 

اسی دوران کرکٹر محسن خان نے کرکٹ کو الوداع کہہ کر بالی ووڈ میں ڈیبیو دے دیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ رینا رائے نے بھارت واپس جانے کے بعد اپنی اکلوتی بیٹی جنت کی تحویل کا کیس دائر کر دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو حاصل کرنے کے لیے سادھو سنتوں سے بھی ملتی تھیں۔ وہ جو بھی کہتے تھے ، رینا کرتی تھیں۔

کافی مشکلات کے بعد وہ بیٹی کی تحویل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کا نام جنت سے تبدیل کر کے صنم رکھ دیا۔

رینا رائے نے دوسری شادی تو نہ کی لیکن بالی ووڈ میں فلم باغبان اور مدر انڈیا سے ایک بار پھر قسمت آزمانی چاہی لیکن اس بار انہیں وہ کامیابی نہ مل سکی جو شادی سے پہلے حاصل تھی، جس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرکے ساری توجہ صرف بیٹی کی پرورش پر مرکوز کردی اور ساتھ میں ایکٹنگ کی تربیت دینا شروع کر دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید