• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’منی بیک گارنٹی‘ میں کام کرکے میری خواہش پوری ہوگئی، حنا دل پذیر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ حنا دل پذیر کا کہنا ہے کہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں کام کرنے سے دیرینہ خواہش پوری ہوئی، اس فلم میں رعب دار سندھی خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔

ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں مزاحیہ اور سنجیدہ کرداروں سے مقبولیت حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ حنا دل پذیر نے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی، ان کی ہدایت میں بننے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں کام کرکے پوری ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ایک سندھی خاتون کا دلچسپ کردار ادا کیا ہے، جس کی شادی کم عمر لڑکے سے ہوجاتی ہے، فلم میں ان کے ساتھ گوہر رشید کو دیکھیں گے۔

وہ گزشتہ روز ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کررہی تھیں ۔

منجھی ہوئی اداکارہ حنا دل پذیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ابتدا میں مجھے برنس روڈ کی نیلوفر اور قدوسی صاحب کی بیوہ سے شہرت ملی بعد میں بلبلے میری پہچان بن گیا۔

میں نے ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کیا ’منی بیک گارنٹی‘ عید کا تحفہ ثابت ہوگی۔

اس میں فواد خان اور وسیم اکرم جیسے سپر اسٹار کام کررہے ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر شایان خان ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید