• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ای سی پی نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن 18 اپریل 2023ء کو ہوں گے۔

ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ جانچ پڑتال 25 تا 28 مارچ ہوگی۔

ای سی پی کے مطابق ٹریبونل یکم سے 4 اپریل تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید