• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور کویت کے درمیان "پروٹوکول معاہدہ 2026" پر دستخط کردیے گئے


پاکستان اور کویت کے درمیان "پروٹوکول معاہدہ 2026" پر دستخط کردیے گئے۔

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں وفد نے وزارت دفاع کا دورہ کیا، جس میں کویت فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔

کویت کے وفد نے وزارتِ دفاع راولپنڈی میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی تعاون اور دفاعی روابط مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق دفاعی تعاون معاہدے سے 2023 کے تحت قائم فوجی تعاون کے موجودہ فریم ورک کو مزید وسعت ملے گی، معاہدے کے تحت پاک فوج کویت کی افواج کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرے گی۔

ان میں تربیت، استعدادِ کار میں اضافے، سرحدی انتظام اور دفاعی تعاون کے دیگر باہمی طور پر طے شدہ شعبے شامل ہیں، معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات، اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ تزویراتی مفادات کا عکاس ہے۔

قومی خبریں سے مزید