• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھا لگے نہ لگے، نئے صوبے بنانا ہوں گے، جو ساتھ دے گا وہ رہے گا ورنہ اُس کو جانا ہوگا: علیم خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی کو اچھا لگے نہ لگے، نئے صوبے بنانا ہوں گے۔ جو اس مقصد میں ساتھ دے گا وہ ساتھ رہے گا ورنہ اُس کو جانا ہوگا۔

عبدالعلیم خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے جہاں پارٹی نے نئے صوبوں کیلئے پارٹی کی سطح پر ٹھوس حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ذاتیات اور سیاسی مفادات سے مقدم اور مقدس ہے۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے بغیر عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے نہ لگے، نئے صوبے بنانا ہوں گے۔ جو اس مقصد میں ساتھ دے گا وہ ساتھ رہے گا ورنہ اُس کو جانا ہوگا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبے کی طرح بہاولپور صوبے کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ سرائیکی صوبہ، ملتان اور دیگر انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید