• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ایاز خان ایدھی فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت کیلئے سڈنی پہنچ گئے

ممتاز مزاحیہ اداکار ایاز خان عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے۔  تقریب 18 مارچ کو ہوگی۔

سڈنی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مجھے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں سڈنی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ میں نے کچھ مزاحیہ آئٹم تیار کیے ہیں جو اس موقع پر پیش کروں گا۔

ایاز خان نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی عظیم شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔ ہمیں ان کی خدمات کو دنیا بھر میں ہمیشہ روشن رکھنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید