• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سائبر خطرات سے تحفظ کا معاہدہ

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سائبر خطرات سے تحفظ کیلئے معاہدہ ہوگیا۔

یہ معاہدہ اسرائیلی سائبر انٹیلیجنس کمپنی اور یو اے ای کی ٹیلی کام کمپنی کے مابین ہوا ہے۔

اسرائیلی کمپنی سائبر حملوں کو ٹریک کرنے، ان کی نشاندہی کرنے اور سرکاری اور نجی اداروں کو ممکنہ سائبر حملوں کیلئے الرٹ جاری کرتی ہے۔

تین سالہ معاہدے کے تحت اماراتی کمپنی اسرائیل سے سائبر حملوں کے متعلق فوری معلومات کے تبادلے اور اپنے انفرااسٹرکچر کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے پلیٹ فارم تشکیل دے گی۔

یو اے ای کو معلومات لیک ہونے اور آن لائن فراڈ جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2022 میں مراکش، بحرین، امارات اور اسرائیل کی سائبر ایجنسیز کے سربراہان نے مشترکہ سائبر دفاعی پلیٹ فارم قائم کرنے کے حوالے سے بحرین میں پہلی بار ملاقات کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید