• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور نے عرفی جاوید کے فیشن کو برا انتخاب قرار دے دیا

رنبیر کپور نے ماڈل عرفی جاوید کے فیشن کو برا انتخاب قرار دے دیا۔

کرینہ کپور کے پروگرام ‘What Women Want’ کا چوتھا سیزن حال ہی میں شروع ہوا ہے جہاں رنبیر کپور اپنی فلم کی پروموشن کیلئے موجود تھے۔

ایک سیگمنٹ میں کرینہ نے رنبیر کو مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھائیں اور ان کی رائے مانگی۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ تصاویر میں اداکاراؤں کے چہرے واضح نہیں تھے لیکن رنبیر نے لباس دیکھ کر بالکل صحیح بتایا کہ یہ کس اداکارہ کی تصویر ہے۔

رنبیر نے کہا کہ میں اس قسم کے فیشن کا مداح نہیں ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس دنیا میں ہم اب رہ رہے ہیں ہمارا اپنے آپ سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید