• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف فرانس کا قافلہ برسلز یورپین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیلئے روانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرانس کا ایک قافلہ برسلز یورپین پارلیمنٹ کے سامنے آج احتجاج کیلئے روانہ ہو گیا۔

پاکستان تحریک انصاف یورپ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر پولیس گردی اور پاکستان میں سیاسی مقدمات کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔

روانہ ہونے والے وفد میں شامل معروف کاروباری سیاسی سماجی شخصیت ابراہیم ڈار، سابق صدر عمر رحمان، یاسر قدیر، معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور یاسر خان، خواتین میں شبانہ چوہدری، نینا خان اور آصفہ ہاشمی شامل تھے۔

مختلف رہنماؤں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف الیکشن میں ہے۔ یورپین پارلیمنٹ اور دیگر ممالک کو پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید