حکومت پنجاب نے ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کردیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیے۔ حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور اسکرین بھی توڑ دی گئی تھی۔