• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا پروگرام رات میں ہو گا: نثار کھوڑو

سینیٹر نثار کھوڑو— فائل فوٹو
 سینیٹر نثار کھوڑو— فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر نثار کھوڑو نے بتایا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہو گی۔

نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کی وجہ سے برسی کا پروگرام رات میں ہو گا۔

اُنہوں نے زمان پارک میں پنجاب پولیس کے آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گھر سے کلاشنکوف نکلتی ہے کیا اس کا لائسنس ہے؟

نثار کھوڑو نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نئے سسٹم پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کی کئی خامیاں سامنے آ گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید