• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے زمان پارک کی 1 اور ویڈیو شیئر کر دی

مریم نواز—فائل فوٹو
مریم نواز—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور زمان پارک کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔

مریم نواز نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ویڈیوز کو قریب سے دیکھ کر حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے، یہ سیاسی کارکن نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی شدہ شر پسند ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ یہ وہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے شرپسند ہیں جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتے رہے ہیں۔

مریم نواز نے لکھا ہے کہ ثبوت خود بولتا ہے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید