لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔لاہور کے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اعجازالحق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعجاز الحق نے اپنی جماعت مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ عمران خان نے اعجاز الحق کو پارٹی پرچم بھی پہنایا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ضیا لیگ کے ضم ہونے اور اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کی۔